دی ہنڈرڈ ویلش فائر نے سدرن بریو کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف

ویلش فائر نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک August 14, 2024
(تصویر: گیٹی امیجز)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں ویلش فائر نے سدرن بریو کو جیتنے کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔

ساؤتھمپٹن میں جاری ایونٹ کے 30 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویلش فائر نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔

فائر کی جانب سے لیوک ویلز 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گلین فلپس برق رفتار 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیفن اسکنازی 28، ٹام کوہلر-کیڈمور 23 اور جونی بیئرسٹو 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ڈیوڈ ویلے 7 اور روس وائٹلے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سدرن بریو کی جانب سے ٹائمل ملز نے 2 جبکہ عقیل حسین اور جوفرا آرچر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں