کھیلوں میں نمایاں خدمات پر7 کھلاڑیوں کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان

ارشد ندیم، نادر مگسی، مراد سدپارہ مرحوم سمیت دیگر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا

فوٹو: فائل

کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 7 کھلاڑیوں کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی انکی شاندار کارکردگی پر سول ایوارڈ دیا جائے گا۔


مزید پڑھیں: بریک ڈانس آؤٹ کرکٹ اِن؛ لاس اینجیلس 2028 اولمپکس! کچھ نیا ہوگا؟

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مراد سدپارہ (مرحوم)، نابینہ کرکٹر عامر اشفاق (پنجاب)، عماد شکیل بٹ (ہاکی)، مقصود احمد (اسکواش)، رحمان اشتیاق (کبڈی) اور نادر مگسی (کار ریسنگ) شامل ہیں۔
Load Next Story