پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1425 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات میں 1508 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ ایکسڈینٹ کے کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے، ریسکیو 1122


ویب ڈیسک August 14, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1425 سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1425 ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئی، جس میں سے 659 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اعداد و شمار میں ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 07اموات ہوئیں۔ سب سے زیادہ 336 ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے جبکہ ملتان میں 87 اور فیصل آباد میں 86 ایکسڈینٹ ہوئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 1508 شہری زخمی ہوئے جن میں 1248 مرد، 260 خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے 1268 حادثات موٹرسائیکل سواروں کے ہوئے جبکہ 63 رکشے اور 124 کاریں بھی ایکسڈیںٹ کا شکار بنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔