گرمیوں کی چھٹیاں ختم سندھ میں آج سے اسکول کُھل جائیں گے

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا تدریسی عمل شروع ہونے پر طلبا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار


عائشہ خان August 14, 2024
فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ بھر میں آج سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا، صوبہ کے سرکاری اور نجی اسکولز معمول کے مطابق تدریسی عمل شروع کریں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ میں نئی تعلیمی سال کے شروع ہونے کے سلسلے میں ضروری قدامات مکمل کر لیے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے تدریسی عمل شروع ہونے پر طلبا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے تمام طلبا و طالبات کو نئی کلاسز میں پہلے سے زیادہ توجہ و عزم کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔

سردار شاہ نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی ایمانداری کے ساتھ کریں۔ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں کی وجہ تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔ ملک میں پہلی بار سندھ میں اساتذہ لائسنس پالیسی و دیگر اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں