وزیراعلیٰ گنڈا پور کا ارشد ندیم کو جیب سے 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا، ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دوں گا اور انہیں بطور مہمان بھی مدعو کروں گا، خطاب

فوٹو فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنی جیب سے پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسپورٹس گالا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم پر فخر ہے اور میں ذاتی طور پر انہیں اپنی جیب سے پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم فارم 47 والے نہیں اس لیے عوام کے ٹیکس کا پیسہ قوم پر ہی خرچ کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ارشد ندیم کو بطور مہمان مدعو کر کے صوبائی حکومت اُن کی بھرپور میزبانی بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی طرف سے ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کا انوکھا نمبر

 


انہوں نے کہا کہ جیولیئن کے ہمارے صوبے میں بھی کھلاڑی موجود ہیں، حکومت انہیں ٹریننگ دے گی، کھیلوں کی سرگرمیوں سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ہم بیرون ملک جانے والے کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل سے ارشد ندیم کی ملاقات؛ 5 لاکھ روپے انعام

 

علی امین گنڈا پور کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسپورٹس طاقت کا نام نہیں بلکہ تکنیک اور فٹنس سے اچھا کھلاڑی بنتا ہے البتہ کامیابی کیلیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین ملک کے لیے قربانی دے رہا ہے جبکہ ہم بھی مقابلہ کرنے کیلیے ڈٹے ہوئے ہیں۔

 

 
Load Next Story