
پولیس کے مطابق اوکاڑہ تھانہ صدر پولیس نے سکندر اقبال روڈ پر 9 ملزمان کو ون وہیلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پابند سلاسل کردیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت احتشام ، سعد، شہباز، احسن، حسیب وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ون وہیلنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔