سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار شہید

نامعلوم حملہ آور پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی پر فرار ہوگئے


ویب ڈیسک August 14, 2024
فوٹو: فائل

مٹہ کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مٹہ کے علاقے سمبٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی پر فرار ہوگئے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں