پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نےایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے،اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔
حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔