دی ہنڈرڈ اوول انونسیبلز کا ٹرینٹ راکٹس کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انونسیبلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک August 15, 2024
(تصویر: گیٹی امیجز)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں اوول انونسیبلز نے ٹرینٹ راکٹس کو جیتنے کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

ناٹنگھم میں جاری ایونٹ کے 31 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انونسیبلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔

انونسیبلز کی جانب سے ڈیوڈ ملان 50 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ جورڈن کوکس 39، ول جیکس 30 اور ڈونوون فریرا 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راکٹس کی جانب سے سیم کُک نے 2 جبکہ کپتان لوئس گریگری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں