قومی ہیرو ارشد ندیم کا کراچی میں تاریخی استقبال انعامات کی برسات

علی شیخانی کی جانب سے 30 لاکھ اور دیگر نے لاکھوں روپے کے ساتھ پلاٹ، آئی فون کے تحفے پیش کیے


Sports Reporter August 15, 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

اولمپئن ارشد ندیم کا کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس پر منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ارشد ندیم کا تالیاں بجاکر پُرجوش انداز میں خیرمقدم اور تاریخی استقبال کیا۔

اس موقع پر تقریب میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے قومی ترانہ پڑھ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کا ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے، پلاٹ اور اہل خانہ کو آئی فون کا تحفہ

ارشد ندیم کو بزنس مین علی شیخانی کی جانب سے 30 لاکھ اور دیگر افراد نے لاکھوں روپے کے ساتھ پلاٹ کے تحفے پیش کیے، ارشد ندیم کے اہل خانہ کو آئی فون 15 کا تحفہ بھی دیا گیا، آخر میں موسیقی کا پروگرام میں معروف فنکار عاطف اسلم ودیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ارشد ندیم کیلئے ہلال امتیاز، 15 کروڑ انعام کا اعلان

قبل ازیں ارشد ندیم اپنے کوچ کے ہمراہ خصوصی طیارے سے پی اے ایف شارع فیصل بیس کراچی پہنچے، بعدازاں ان کو خصوصی پروٹوکول میں گورنر ہائوس پہنچایا گیا، گورنر ہاؤس آمد پر گورنر سندھ نے ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں