دی ہنڈرڈ ٹرینٹ راکٹس نے انونسیبلز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

راکٹس نے 151 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 گیندوں میں پورا کیا

(تصویر: ای سی بی)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں ٹرینٹ راکٹس نے اوول انونسیبلز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 31 ویں میچ میں راکٹس نے 151 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 گیندوں میں پورا کیا۔

راکٹس کی جانب سے روومن پاول 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ایلکس ہیلز 35، جو روٹ 12 اور ٹام بینٹن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ٹام السوپ 41 اور کرس گرین 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔


انونسیبلز کی جانب سے ثاقب محمود، نیتھن سوٹر، ول جیکس اور سیم کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سےقبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انونسیبلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔

انونسیبلز کی جانب سے ڈیوڈ ملان 50 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ جورڈن کوکس 39، ول جیکس 30 اور ڈونوون فریرا 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راکٹس کی جانب سے سیم کُک نے 2 جبکہ کپتان لوئس گریگری نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story