چکن ایگ رول

لیجئے تیار ہیں چکن ایگ رول جو مزیدار بھی ہیں اوربچوں کو تو انتہائی پسند آئیں گے یہ ہمارا دعویٰ ہے۔


ویب ڈیسک May 16, 2018
گولڈن فرائی ہونے پر کڑھائی سے نکال کر ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر رکھ کر نکال لیں

ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہیں چکن ایگ رول جو صحت بخش کے ساتھ بچوں کو بھی ضرورپسند آئیں گے۔

اجزا:
میدہ دو پیالی،انڈے دو عدد،نمک حسب ذائقہ،دودھ آدھی پیالی،بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،چکن (ریشہ کی ہوئی)ایک پیالی،بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی)آدھی پیالی،گاجر(باریک کٹی ہوئی)آدھی پیالی،ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی)آدھی پیالی،نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن آدھا چائے کا چمچ،کالی مارچ ایک چائے کاچمچ،تیل تلنے کے لئے۔

ترکیب:

میدہ چھان کر ایک برتن میں اس میں نمک،بیکنگ پاؤڈر،انڈے اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس آمیزے کو ڈھک کر 2 سے 3 گھنٹے کے لئے پر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کردرمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں،اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں چکن ڈال کر 3 سے 4 منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر بند گوبھی ،گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ایک سے دومنٹ فرائی کریں اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتارلیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں میدے کے آمیزے کو دوبارہ پھنٹیں اور زیادہ گاڑھا محسوس ہوتو 3 سے 4 کھانے کے چمچ دودھ یا پانی شامل کرلیں۔

نان اسٹک فرائنگ پین کو ایک منٹ چولہے پر گرم کرکے ہلکا سا چکنا کرلیں،آدھی پیالی آمیزے کو پھیلا کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کناروں سے الگ ہونے لگے اور ہلکا سا سنہری ہوجائے۔ اسے فرائنگ پین سے نکال لیں اور اسی طرح سے سارے پین کیک بنالیں، پین کیک میں ایک سے دو چمچ فلنگ ڈال لیں اور رول کرکے دباکر بند کریں۔(بند کرتے ہوئے چپکنےمیں مشکل ہو تو ہلکی سے پینٹھی ہوئی انڈے کی سفیدی لگادیں)اسی طرح تمام رول بنا کر 10 سے 15 منٹ تک فریج میں رکھ دیں کڑھائی میں تیل گرم کرکے تل لیں اور گولڈن فرائی ہونے پر کڑھائی سے نکال کر ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر رکھ کر نکال لیں،لیجئے تیار ہیں چکن ایگ رول جو مزیدار بھی ہیں اوربچوں کو تو انتہائی پسند آئیں گے یہ ہمارا دعویٰ ہے۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ کھانے کی ترکیب کے ساتھ تصاویر بھیجنا بھی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |