غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا جواب پابندیوں سے دیا جائے فلسطینی سفیر کا مطالبہ

اسرائیل کے سامنے اپیلیں اور مطالبات کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں اور وہ غزہ میں اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہو ئے ہیں


ویب ڈیسک August 15, 2024
فوٹو- فائل

اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا جواب پابندیوں کے ساتھ دیا جائے. انہوں نے یہ مطالبہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر مہلک فضائی حملے کے حوالے سےالجزائر کی طرف سے بلائے گئے 15 رکنی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا ۔

اے پی پی کے مطابق انہوں نے اسرائیلی ایلچی گیلاد اردان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہو ں کہ اسرائیل کو آپ کی مذمتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ آپ کی قراردادوں کو مسترد کرتا ہےاور آپ کے مبا حثوں کو بھی نہیں سنتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں جو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو جواز بنا سکے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ یرغمالیوں کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ بات بہت پہلے سے ظاہر ہو گئی تھی کہ یہ اسرائیلی حکومت کو یرغمالیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔



انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے سامنے یہ تمام اپیلیں اور مطالبات کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں اور وہ غزہ میں اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے فرائض سے دستبردار نہ ہوں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیےفوری اقدامات کر یں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم کی اطلاع دینے والے اسرائیلیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا وقت آگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں