بنگلادیش کیخلاف سیریز ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان ہوگیا

نوید اکرم چیمہ قومی ٹیم کے نئے مینیجر مقرر


ویب ڈیسک August 15, 2024
نوید اکرم چیمہ قومی ٹیم کے نئے مینیجر مقرر (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ہوم میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے بعد سینئیر مینیجر وہاب ریاض اور اسسٹنٹ مینجر منصور رانا کو ہٹائے جانے کے بعد اس پوزیشن پر نوید اکرم چیمہ کو نیا مینیجر مقرر کردیا گیا ہے۔

نوید اکرم چیمہ گزشتہ برس 2023 سے جنوری 2024 تک پاکستان کے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم منیجر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے، ان کی جگہ منصور رانا کو بعد کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کیلئے نوید اکرم چیمہ کو دوبارہ منیجر مقرر کیے جانے کا امکان

آئی سی سی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد منصور رانا اور سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض دونوں کو اسکواڈ کے اندر نظم و ضبط برقرار نہ رکھنے کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد عہدوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا، مگر کیوں؟

ٹیم منیجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ کیساتھ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی، اسسٹینٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔