خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے غیر ملکی ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ غیر ملکی خاتون سے زیادتی، ملزمان ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک کر فرار
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے خاتون کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملنے کے واقعے کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے غیر ملکی ہونے کے تاحال کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں، تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کی نگرانی اسلام آباد پولیس کی سینئر کمانڈ خود کررہی ہے۔ تفتیش میں سامنے آنے والی پیش رفت اور تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، متاثرہ کی نشاندہی پرایک ملزم گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔