دورہ پاکستان سیاست ایک طرف شکیب نے اسکواڈ جوائن کرلیا

آل راؤنڈر کو شامل کرنے کی مخالفت نہیں کی، ٹیم میرٹ پر بنائی جائے گی، ڈائریکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک August 15, 2024
آل راؤنڈر کو شامل کرنے کی مخالفت نہیں کی، ٹیم میرٹ پر بنائی جائے گی، ڈائریکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان شکیب الحسن پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے بنگلادیشی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

سینئیر کرکٹر امریکا سے براہ راست لاہور پہنچے، جہاں وہ کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کررہے تھے۔

رواں برس شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے سابق پارلیمنٹیرین شکیب الحسن حکومت کا تختہ الٹائے جانے سے قبل ہی کینیڈا میں فیملی کے ہمراہ موجود تھے، تاہم ملک میں جاری مظاہروں اور پرتشدد کے باعث وہ پاکستان پہنچے۔

شکیب الحسن کی پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں شرکت غیر یقینی تھی تاہم بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ شائیکل کے میچز میں آل راؤنڈر کی دستیابی کی تصدیق کردی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا، مگر کیوں؟

ان کے علاوہ کینیڈین ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شرف الاسلام بھی لاہور پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں جاری بدامنی کی لہر کے باعث پی سی بی نے بنگلادیش کو تجویز دی تھی کہ وہ اگر جلدی پاکستان آتے ہیں تو انہیں لاہور میں پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے گا جس کو بی سی بی حکام نے قبول کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

حسینہ واجد کی حکومت خاتمے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ شکیب کو شامل کرنے کی مخالفت نہیں کی، ٹیم میرٹ پر بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔