بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر اور سسرالی گرفتار

متاثرہ خاتون کی بہن نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کال کرکے تشدد کی اطلاع دی، ترجمان سیف سیٹیز


ویب ڈیسک August 15, 2024
خاتون کے شوہر کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

لاہور میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور سسرالیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک سے خاتون پر تشدد کی کال موصول ہوئی۔ شوہر اور سسرالیوں کے تشدد سے خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی اوروہ بیہوش ہو گئیں۔ خاتون کی بہن نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کال کرکے تشدد بارے اطلاع دی۔

ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور خاتون کو اسپتال منتقل کروایا۔ تشدد کا شکار خاتون کے شوہر اور شوہر کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ ،15 کال یا چیٹ کے ذریعے فوری پولیس سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں