نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 235 کلو آئس برآمد

اے این ایف نے کریک ڈاؤن کے دوران 71 کلو منشیات برآمد کرلیں


ویب ڈیسک August 15, 2024
گرفتار ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا:فوٹو:فائل

لاہور میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 235 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

انسداد منشیات فورس ( اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 71 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے قریب 26 نمبر چونگی کے قریب 30 کلو چرس، 12 کلو افیون، 2 عدد 30 بور کے پستول، 4 میگزین اور 200 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب دو کاروائیوں میں دو ملزمان سے 800 گرام چرس، 250 گرام ہیروئن اور 100 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 235 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ پشین میں گاڑی سے 24 کلو چرس اور 500 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ایم ایم روڈ میانوالی پر موٹر سائیکل سوار سے 3.3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کر تحقیقات کا آغاز گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں