چیمپئینز ٹرافی 2025 بھارت آئے گا یا نہیں ابھی سرکاری موقف نہیں آیا

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے بھی لب کشائی کردی


ویب ڈیسک August 15, 2024
بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے بھی لب کشائی کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 سے متعلق لب کشائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سیکریٹری سے سوال کیا گیا کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے کیا بھارتی ٹیم پاکستان جائے گی؟ جس پر جے شاہ نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی سرکاری موقف نہیں آیا ہے، ایونٹ سے قریب آنے سے پہلے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،24 تاریخ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر سامنا ہونا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

پاک بھارت معرکہ آرائی یکم مارچ کو لاہور میں ہوگی، 5 اور 6 مارچ کو سیمی فائنلز بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،9 مارچ کو فائنل کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: 'چیمپئینز ٹرافی؛ کوئی عہدیدار بھارتی ٹیم کی شرکت سے متعلق تبصرہ نہ کرے'

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے ہچکچارہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے 7 کروڑ ڈالرز بجٹ کی منظوری دیدی

متعدد بار سیکیورٹی کا بہانہ بناکر بھارت نے سال 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ پاکستان نے گزشتہ برس ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھی اپنی ہندوستان بھیجی تھی تاہم گرین شرٹس کو ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی ہے جبکہ اضافی اخراجات کے لیے 45 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں