بھارتی خاتون کی بچوں کی بازیابی کی درخواست وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

پولیس نے بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا، سرکاری وکیل

عدالت نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ میں بھارتی خاتون کی جانب سے دائر درخواست پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے بھارتی خاتون فرزانہ بیگم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر بچے بیرون ملک ہیں تو ان کو واپس لانے کے لیے اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس نے بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ یوسف سے دبئی میں پسند کی شادی کی۔ شوہر 2018 میں بچوں کو پاکستان لے کر آگیا اور تاحال نہیں آیا۔ اس نے بچوں کو اغوا کر لیا۔ عدالت نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story