سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کا اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت بھی 256روپے کے اضافے سے 220680روپے کی سطح پر آگئی

دس گرام سونے کی قیمت بھی 256روپے کے اضافے سے 220680روپے کی سطح پر آگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2454ڈالر کی سطح پر آگئی۔


اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 257400 روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 256روپے کے اضافے سے 220680روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story