اسرائیل کیخلاف احتجاجی طلبا کو گرفتار کروانے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو یونی ورسٹی سے باہر پھینکوا دیا تھا


ویب ڈیسک August 15, 2024
کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو گرفتار کرایا تھا

اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو روکنے اور انھیں گرفتار کرونے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے نہ صرف احتجاج کو روکا، طلبا کو بیدخل کیا بلکہ پولیس کو جامعہ کے احاطے میں داخل ہوکر طلبا کو حراست میں لینے کی اجازت بھی دی۔

پولیس نے یونی ورسٹی سے 100 سے زائد طلبا کو حراست میں لیا۔ یہ 50 برسوں کے دوران کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتاری کی سب سے بڑی کارروائی تھی جس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے مستفعی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن اُن پر فلسطینی طلبا کو گرفتار کروانے کے بعد سے شدید دباؤ تھا۔

کہا جا رہا ہے مینوشے کے مستعفی ہونے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹرکی سی ای او کترینہ آرمسٹرانگ نئی عبوری صدر ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں