ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

50 سے 60 خارجی دہشتگردوں نے چوکی پر حملہ کیا ، ترجمان پنجاب پولیس


ویب ڈیسک August 15, 2024
حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو میڈلز اور کیش انعام دیا جائے گا:فوٹو:فائل

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات گئے اچانک حملہ کیا۔ چیک پوسٹ لکھائی پر چاروں طرف سے 50 سے 60 خوارجی دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔

ترجمان کے مطابق تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کاروائی کی۔ پولیس کی بھرپور فائرنگ نے دہشت گردوں کو پسپائی اور فرار پر مجبور کر دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ چوکی پر تعینات اہلکاروں کو گیلنٹری میڈلز ، تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں