کراچی پولیس کے ہاتھوں نوجوان ہلاک مقابلہ غیرقانونی نکلا 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

نسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوا تھا، 2 گرفتار پولیس اہلکاروں اقبال اور بابر علی کے خلاف کارروائی شروع


Staff Reporter August 15, 2024
(فوٹو: فائل)

قائد آباد تھانے کی حدود میں9 جولائی کو ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی نکلا، جس پر 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


8 اور 9 جولائی کی درمیانی شب قائد آباد تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں عاطف ولد نسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوا تھا۔ واقعے کے بعد 2 پولیس اہلکاروں اقبال ولد ملنگ اور بابر علی رند ولد شاہ محمد کو فوری گرفتارکرلیا گیا تھا۔


ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ پولیس مقابلہ غیر قانونی تھا۔پولیس کی جانب سے عدالت میں کیس کی تمام تفصیلات اوربیان بھی ریکارڈ کروائے گئے ہیں، جس کے پیش نظر پولیس کے اعلیٰ افسران اور عدالت کے احکامات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور گرفتار پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 24/483 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت مقتول نوجوان کے چچا محمد ندیم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں ہرپہلو کو پیش نظر رکھ کر تفصیلی جانچ پڑتال کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |