انٹرنیٹ سست ہونے کی شکایات پر پی ٹی اے سے ڈیٹا مانگ لیا وزیر آئی ٹی

آئی ٹی فائر وال سائبر سکیورٹی کے لیے ہے، دنیا بھر میں تمام ممالک فائروال استعمال کر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو


Staff Reporter August 15, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سست ہونے کی شکایات پر پی ٹی اے سے ڈیٹا مانگا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز متاثر اور فائروال کی تنصیب کے معاملے پر انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں، انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فائیو جی کی آکشن کی کوششوں میں ہیں، آئی ٹی ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی اسپیڈ پر ہے، پی ٹی اے سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے، آئی ٹی ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ اسپیڈ کا پتا چلے گا، واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فائر وال سائبر سکیورٹی کے لیے ہے، دنیا بھر میں تمام ممالک فائروال استعمال کر رہے ہیں، پہلے بھی ویب مینجنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی۔

شزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر عالمی سطح پر سائبر سکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں، ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سکیورٹی حملوں کو روک سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں