حالیہ گرفتاریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ثابت ہوتا ہے سازش پی ٹی آئی کی تھی شرجیل میمن

آہستہ آہستہ سہولت کاروں سے پردہ اٹھ رہا ہے، ایک سہولت کار اور تھا جس نے عدالتوں سے ریلیف دلوایا، سینئر صوبائی وزیر


ویب ڈیسک August 15, 2024
فوٹو فائل

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حالیہ گرفتاریوں سے ثابت ہوتا ہے کہ سازش کے پیچھے پی ٹی آئی تھی اور ان گرفتاریوں کے تانے بانے بھی 9 مئی تک جارہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ممکن ہے کہ فیض حمید اور ان کے بعد ہونے والی تین گرفتاریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ممکن ہے کہ ان گرفتاریوں کے تانے بانے نو مئی تک بھی جارہے ہوں، شاید کوئی ایک خاص گروپ تھا جو دباؤ کیلیے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا تھا جس کیلیے نو مئی کو پوری سازش کی گئی جس کا مقصد عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار تھے، تحریک انصاف کا ایک سہولت کار اور بھی ہے جس نے عدالتوں میں کردار ادا کیا اور وہ ایک بدنام زمانہ شخص تھا، جب وہ آئینی عہدے پر موجود تھا تو اُس نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، لوگ ثاقب نثار کے انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ سہولت کاروں سے پردہ اٹھ رہا ہے، کوئی بھی ہو اس کے خلاف بلاخوف کارروائی ہونی چاہیے اور نو مئی میں جو بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہو اُس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں