فواد خان بلال علی اور ماریہ اونیرا کا نیا گانا ’تارا‘ ریلیز ہوگیا

ماہین مصطفیٰ کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزک ویڈیو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نشر کی گئی ہے

فوٹو : یوٹیوب

پاکستان سپراسٹار اداکار فواد خان کا نیا گانا 'تارا' ریلیز کردیا گیا۔

ایم ٹی جی کی ماہین مصطفیٰ کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزک ویڈیو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نشر کی گئی ہے۔

'تارا' کی انسپائریشن علی عظمت کے مشہور گانے 'تارا جلا' اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مشہور گانے'ڈائمنڈز' سے لی گئی ہے جس میں دنیا بھر کی بااثرشخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔




میوزک ویڈیو میں پاکستانی بینڈ 'کشمیر' کے مرکزی گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا شامل بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ میوزک ویڈیو الیکٹرانک پاپ اسٹائل میں ایک امریکی میڈیا کمپنی کے بینر تلے ریکارڈ کی گئی ہے۔
Load Next Story