بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکار نے ٹام کروز کی فلم 'مشن امپاسیبل' کی تعریف ہے اور کہا کہ انہیں رومانٹک فلمیں پسند نہیں ہیں اوروہ زیادہ تر ایکشن موویز دیکھتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ جب وہ فلموں سے تھوڑا دور ہوئے تو انہیں خیال آیا کہ انہوں نے کوئی ایکشن فلم کیوں نہیں کی، اسی لئے انہوں نے ایک ساتھ دوایکشن فلموں کے ساتھ انڈسٹری میں واپسی کی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ جب وہ فلمیں دیکھتے ہیں تو اس میں ایکشن سے لے کر سائنس فکشن، ہارر اور تھرلرز تک کے سب موضوع ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی کرشماتی شخصیت نے گوگل کو بھی متاثر کردیا
اس موقع پر شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں رومینٹک فلمیں سب سے کم پسند ہیں جبکہ ان کی شناخت ایک رومینٹک ہیرو کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔