حج سیزن اختتام 10 لاکھ سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا سعودیہ گروپ
سعودیہ گروپ اب اگلے حج سیزن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ترجمان
سعودیہ گروپ نے حج سیزن1445ہجری کے کامیاب اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ہزارسے زائد پروازوں کے ذریعے 10لاکھ سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔
ترجمان سعودیہ ائیرکے مطابق حج آپریشن کے دوران سعودی گروپ کوذیلی شعبوں کارگو، لاجسٹکس، کیٹرنگ، گراؤنڈ سروسز، مینٹیننس اور دیگر کی بھرپور معاونت حاصل رہی۔
انہوں نے کہا کہ سعودیہ گروپ نے چار براعظموں اور 100 سے زائد مقامات پر20 ہزار گھنٹوں پر مشتمل پروازیں آپریٹ کیں، 5 ہزار سے زائد پروازوں کے ذریعے 10لاکھ سے زائد عازمین حج کو ان کی منزل مقصود تک پہنچایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 440 دیگر پروازوں کے ذریعے گروپ کی سستی ترین ائیرلائن فلائی ڈیل کی جانب سے 70ہزار سے زائد حجاج کرام کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج میں نمایاں تعداد پاکستانی حجاج کرام کی تھی، حج سیزن 1445 ہجری کے دوران سعودیہ کی غیرمعمولی کارکردگی نے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں سےمتعدد پروازوں کے ساتھ سعودیہ کے وسیع نیٹ ورک اور بہترین کارکردگی کے عزم نےسفر کے ہموار اور سہل تجربے کو یقینی بنایا۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی حج جیسے اسلامی فریضے کی ادائیگی کو فروغ دینے کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ گروپ اب حج سیزن 1446ہجری کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور پاکستانی عازمین حج پہلے سے بھی زیادہ مؤثر اور آرام دہ سفر کی توقع کرسکتے ہیں، جسے ایک توسیع شدہ فلائٹ نیٹ ورک اور ایک جامع سیٹ ریٹروفٹ پروگرام کی معاونت حاصل ہوگی۔