اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش بھیجنے کا فیصلہ

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم طلبا تحریک کے دوران نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی


ویب ڈیسک August 15, 2024
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم طلبا تحریک کے دوران نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی

اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اپنی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلا دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 1971 میں بنگلادیش کے قیام کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آئندہ ہفتے ملک کا دورہ کرے گی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے فون پر گفتگو کی اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیں : بنگلادیش؛ شیخ حسینہ اور 15 اعلیٰ حکام کیخلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج

وولکر ترک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا یقین دلایا۔

جس پر محمد یونس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے جسے یقینی بنانا عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں طلبا احتجاجی تحریک کے دوران 400 سے زائد افراد مارے گئے تھے جن میں بڑی تعداد طلبا اور عام شہریوں کی تھی جن میں سے 3 افراد کے قتل کی ایف آئی آر شیخ حسینہ واجد اور ان کے 15 حکام کے نام کاٹی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں