اب امریکی فوجی زیب تن کریں گے آئرن مین کا لباس

لباس نہ صرف فوجیوں کی حفاظت کرے گا بلکہ یہ جدید اسلحہ سے بھی لیس ہوگا،پراجیکٹ منیجر


ویب ڈیسک July 05, 2014
لباس کی تیاری ملٹری دنیا میں ایک انقلاب لائے گی،پراجیکٹ منیجر۔ فوٹو فائل

موت کا خوف امریکی فوجیوں کو ایسے طریقے سوچنے پر مجبورکر رہا ہے جو انہیں جنگ کے میدان میں نقصان سے بھی بچائےاور دشمن کو بھی مار بھگائے یعنی سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے اسی لیے اب ان کے لیئے تیار کیا جا رہا ہے ہالی ووڈ فلم آئرن مین کا لباس ۔


اس لباس کی تیاری کےلیے مدد لی جارہی ہے ہالی ووڈ کی مشہور ڈیزائنرز کمپنی کی جسں نے مشہور سائنس فکشن فلموں کے لیے لباس ڈیزائن کئے جن میں ربوکوپ، کیپٹن امریکا اور آئرن مین شامل ہیں۔ اب ان ڈیزائنرز کو ایک ایسا مشن دے دیا گیا ہے جو پورا کرنا مشن امپوسبل کی طرح لگتا ہے۔ اسپیشل ایفکٹ کمپنی نے اس مشن پر کام تو شروع کردیا ہے تاہم انہیں اس میں سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے،امریکی اسپیشل آپریشن کمانڈ نے اس کام کی ذمہ داری لی اور وہ اسپیشل ایفکٹ کمپنی کےساتھ مل کر یہ لباس تیار کرے گی۔


پراجیکٹ کے مینجر مائک فلیڈسن کا کہنا ہے کہ لباس نہ صرف فوجیوں کی حفاظت کرے گا بلکہ یہ جدید اسلحہ سے بھی لیس ہوگا۔ اس لباس کو 4سال میں تیار کر لیا جائےگا، اس سوٹ کو ٹیکٹیکل ایسالٹ لائٹ آپریٹر سوٹ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لباس کی تیاری ملٹری دنیا میں ایک انقلاب لائے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں