کراچی میں جمعہ سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ کو طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

(فوٹو: فائل)

جمعہ کو طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جس کے باعث کل شام تا رات شہر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ سسٹم کے زیراثر17 اگست تا 19 اگست کراچی میں درمیانی وتیزبارشوں کا امکان ہے، شہر کے کچھ مقامات پرموسلادھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح جبکہ بعدازاں 17 اگست کی وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کا امکان جبکہ سمندرکے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

جمعرات کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب جبکہ جعمرات کی علی الصبح ہلکی بارش وبوندا باندی ہوئی، سب سے ذیادہ بارش نارتھ کراچی میں 5 ملی میٹرجبکہ گلشن حدید میں ایک ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
Load Next Story