یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری
کابینہ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ویئر ہاوسنگ اور لاجسٹک سیکٹرکی بطور صنعت درجہ دینے کی منظوری دے دی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے وزیراعظم امدادی پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمت اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس خزانہ ڈویژن میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری کا جائزہ لے کر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے وزیراعظم امدادی پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمت اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔
بیان میں کہا گیا ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی ویئر ہاوسنگ اور لاجسٹک سیکٹر کو بطور صنعت کا درجہ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔