تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا دھچکا حماد اظہر کے بعد لاہور کی قیادت بھی مستعفی
لاہور کے صدر اور چوہدری اصغر گجر اور جنرل سیکریٹری نے پریس کانفرنس کر کے ذمہ داریاں چھوڑنے کا اعلان کیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے پنجاب کی صدارت چھوڑنے کے بعد پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے بھی عہدے چھوڑ دیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف لاہور کے صدر چوہدری اصغر گجر نے پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا جبکہ اُن کے ہمراہ جنرل سیکریٹری حافظ ذیشان نے بھی ذمہ داری سے استعفی دیا۔
چوہدری اصغر گجر نے پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہک 'آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے جدوجہد میں میرا ساتھ دیا، امین ہے آنے والا صدر مجھ سے بہتر جدوجہد کرے گا'۔
قبل ازیں حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی تھی۔
مزید پڑھیں: حماد اظہر کا پارٹی میں لابنگ کیوجہ سے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کی بنیاد پر کیے گئے اور عمران خان کو یکطرفہ معلومات پہنچا کر تصویر کا دوسرا رخ پیش کیا گیا،
کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے، جس میں وہ کامیاب ہوئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر اپنا مقصد آج پورا کرلیا۔
حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری اصغر کا قصور یہ کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے، میں دعوے سے کہتا ہوں کے تین ماہ جو کام انھوں نے کیا اور جس طرح فرنٹ سے لیڈ کیا وہ پہلے لاہور کے کسی صدر نے نہیں کیا۔