کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 نیدرلینڈز کا امریکا کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف

امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے

(فوٹو: فائل)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں نیدرلینڈز نے امریکا کو جیتنے کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔

دی ہیگ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 21 ویں میچ میں امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے۔


نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکرمجیت سنگھ 59، میکس او ڈوڈ 49، شارز احمد 16، مائیکل لیوِٹ 10، ویسلے باریسی 6 اور نوح کروس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کایل کلائین 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

امریکا کی جانب سے مِلند کمار نے 2 جبکہ اسٹیون ٹیلر، جسدیپ سنگھ اور جوانوئے ڈرائسڈیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story