کراچی جعلی پولیس اہلکار گرفتار اسلحہ اور جعلی پولیس کارڈ برآمد

ملزم پہلے بھی لانڈھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے


Staff Reporter August 16, 2024

ملیر سٹی پولیس نے جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں اور پولیس کا جعلی کارڈ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے رضا موبائل مارکیٹ سے پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم موسیٰ کو گرفتار کیا جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی جعلی وردی استعمال کر کے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتا تھا جبکہ ملزم نے جعفر طیار سوسائٹی میں کی جانے والی 2 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔

ملزم کے کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، گولیاں اور پولیس کا جعلی کارڈ برآمد ہوا جبکہ ملزم پہلے بھی لانڈھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز شروع کر دی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں