پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ کے خلاف آپریشن سیکڑوں لیٹر دودھ تلف

سیمپل فیل ہونے پر 3 گاڑیوں میں موجود سیکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا


ویب ڈیسک August 16, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے سیکڑوں لیٹر دودھ تلف کر دیا۔

ملاوٹی دودھ کے خلاف آپریشن کے لیے ڈائریکٹرآپریشنزساوتھ آصف اقبال کی سربراہی میں دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن کیلئے ناکے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے۔

چیکنگ کے دوران دو ہزار 770 لیٹردودھ کی چیکنگ کی گئی اور 320 لٹرملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران متعدد گاڑیوں میں موجود دودھ کی ٹیسٹنگ کی گئی, دودھ میں پانی کی ملاوٹ، فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔

سیمپل فیل ہونے پر 3 گاڑیوں میں موجود سیکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔

ڈی محمد عاصم جاوید نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لیٹر دودھ کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سے ہر صورت روکا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں