
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینڑل پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان اور ساتھی ملزمان رکشہ میں واردات کے ارادے سے علاقے میں گھوم رہے تھے، پولیس نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا۔
ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو فہد ولد خورشید زخمی ہو گیا، جبکہ ارسلان ولد عبدالحمید، زوبیہ عرف بینا زوجہ فہد اور روبینہ دختر عبدالحق کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 1 عددد 30 بور پسٹل بمعہ میگزین، 1 عدد زگانا، 1 عدد موبائل فون اور رکشہ برآمد ہوا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینڑل ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال اور دیگر ملزمان کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔