طاقتور زلزلے نے تائیوان کی زمین کو ہلا کر رکھ دیا

جزیرے کو دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے


August 16, 2024
(فوٹو: عرب نیوز)

تائیوان میں 6.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل پر جمعہ کی صبح 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جزیرے کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.3 بتائی گئی تھی تاہم مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 35 منٹ پر ہوالین شہر کے قریب 15 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سی ڈبلیو اے نے موبائل فون الرٹ بھی جاری کیا ہے جس میں لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور آس پاس کے ماحول سے خبردار رہیں۔

تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی نے صبح آٹھ بجے کے قریب ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل فائر ایجنسی کے بیان کے مطابق جزیرے کو دو ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آخری بڑا زلزلہ اپریل کے اوائل میں آیا تھا، جب اس میں 7.4 شدت کا مہلک زلزلہ آیا تھا، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ 25 سالوں میں سب سے شدید زلزلہ تھا۔

اس تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی اور ہوالین کے قریب مرکز کے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں