سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے پینٹاگون

علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کیلیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، ترجمان پینٹاگون


ویب ڈیسک August 16, 2024
پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان پینٹاگون:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔ سابق فوجیوں کی گرفتاری کی رپورٹ سے آگاہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔