17 سالہ لڑکے سے زیادتی کا دوسرا ملزم گرفتار

ملزم نے اپنے ساتھ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس


ویب ڈیسک August 16, 2024
ملزم کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، پولیس حکام:فوٹو:فائل

راولپنڈی میں 17 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے سے زیادتی کے دوسرے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم اویس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحے کے زور پر 17 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: 3 بچوں سے مبینہ زیادتی ،ویڈیو وائرل کرنے کا ملزم گرفتار

 

مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اویس کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل ملزم کا ساتھی فرقان بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروا لیا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ زیادتی، تشدد اور ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے۔ ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں