پشاور پولیس موبائل کے قریب دھماکا 2اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ورسک روڈ دھماکے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
ورسک روڈ پیر بالا میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق چاروں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز موقع پر پہنچیں۔
ایس ایس آپریشنز کاشف ذوالفقار نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت خاطر سے باہر ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور ورسک روڈ دھماکے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔