
ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس اور مسلسل خراب فارم نے بابراعظم کو پیچھا نہ چھوڑا، بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران مشکلات کا شکار رہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر خرم شہزاد مڈل آرڈر بیٹر کو گیند کروارہے ہیں جبکہ انہیں ایک بال پر گیند بولڈ بھی کردیا۔
مزید پڑھیں: 'جعلی رینکنگ؛ آئی سی سی بابراعظم کے دشمن کا کردار نبھارہی ہے'
نیٹ میں بلے بازی کرتے ہوئے بابراعظم کو بالر کی اِن سوئنگ بال مشکل میں دیکھا گیا جو انکے پیٹ کے نچلے حصے پر لگی اور وہ کچھ دیر بیٹھ گئے۔
مزید پڑھیں: خراب فارم برقرار! بابراعظم، عبید شاہ کو بھی نیٹس میں کھیلنے سے قاصر
سال 2022 سے بابراعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل مشکلات کا شکار رہے ہیں جبکہ دورہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچز میں انہوں نے محض 20.60 کی اوسط سے رنز بنائے تھے جبکہ کینگروز کیخلاف 41 انکا بہترین اسکور تھا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔