سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلیے درخواست دائر

محمد اکرم کا 14 اگست سے کچھ معلوم نہیں، پولیس کو درخواست دی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا، وکیل کے دلائل

(فوٹو: فائل)

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ (درخواست گزار) کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔



یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کیلیے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا


جسٹس محمد رضا قریشی کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی لیکن ابھی ایف آئی آر نہیں ہوئی ۔


بعد ازاں عدالت نے صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔

Load Next Story