کراچی کے مختلف علاقوں میں پھوار اور ہلکی بارش موسم خوشگوار

شہر میں کل شام یا رات شہر میں گرج چمک و آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 16, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پھوار اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہوگا، کل شام یا رات شہر میں گرج چمک و آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں صبح سے موسم ابرآلود ہے، گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں