تھائی لینڈ میں سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم منتخب
عدالت نے سابق وزیراعظم کو سزا یافتہ شخص کو کابینہ میں شامل کرنے کے الزام میں برطرف کردیا تھا
تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا ملک کے بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی اور پھیو تھائی پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔
انھیں 493 کے ایوان میں 314 سے زائد ارکان نے ووٹ دیکر ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا۔ اس طرح وہ ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئیں۔
37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا کو تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔
یہ خبر پڑھیں : سزا یافتہ مجرم کو وزیر بنانے پر تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا
یاد رہے کہ سابق تھائی وزیراعظم سریتا تھاویزن نے 2006 میں فوجی آمریت کے خلاف طویل جلاوطنی کاٹی اور گزشتہ برس ہی ملک لوٹے تھے۔ انھوں نے انتخاب لڑا اور وزیراعظم منتخب ہوگئے لیکن ایک سال کے اندر ہی انھیں عدالت نے برطرف کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم سریتا تھاویزن نے ایک سزا یافتہ شخص کو کابینہ میں شامل کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور اخلاقی برائی کے مرتکب ہوئے۔