سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے گرفتار کرلیا

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر کے آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے تحقیقات شروع


ویب ڈیسک August 16, 2024
(فوٹو : فائل)

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کو خفیہ اداروں سے قریبی رابطوں کی بنا پر حراست میں لیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں سرکاری رہائش گاہ آئی جی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔


یہ پڑھیں : سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلیے درخواست دائر


شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات رہے، وہ عمران خان کے جیل جانے سے قبل ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔


حساس اداروں نے اسی معاملے میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفراور ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر سے بھی ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔


واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جنرل (ر) فیض حمید کے پیغامات پہنچانے کے الزام میں فوج کے دو سابق بریگیڈیئر، ایک کرنل گرفتار ہیں جب کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں