عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

عالمی سطح پر سونا 7 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔



بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 07ڈالر کے اضافے سے 2461ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 257700روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 256روپے کے اضافے سے 220936روپے کی سطح پر آگئی۔


ملک میں جمعہ کے روز فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کے اضافے سے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کے اضافے سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story