بھینس کے بجائے تحفے میں 5 6 ایکٹر زمین دے دیتے ارشد ندیم کی سسر سے خواہش

ارشد ندیم کے سسر نے گولڈ میڈل جیتنے پر تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک August 16, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے سسر سے بھینس کے بجائے تحفے میں 5، 6 ایکٹر زمین دینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

جیولن مقابلوں میں 90 میٹر کی حد عبور کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مختلف انعامات سے نوازا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں ارشد ندیم کے سسر نے بھینس تحفے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر ارشد ندیم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سسر دو مربع زمین میں سے مجھے 5، 6 ایکٹر زمین ہی دے دیتے لیکن بھینس دے دی، بہرحال یہ بھی اچھا کیا۔

مزید پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

ارشد ندیم نے کہا کہ ''اہلیہ نے انٹرویو میں دیکھ کر مجھے بتایا کہ ابو نے تحفے میں بھینس دی ہے جس پر میں نے کہا کہ اتنے امیر ہیں تو کیا مجھے تحفے میں بھینس ہی دینی تھی۔''

انہوں نے مسکراتے ہوئے مزید بتایا کہ میں نے اہلیہ سے کہا تھا اپنے والد سے کہو کہ پانچ چھ ایکڑ زمین دے دیں لیکن اہلیہ نے شاید اب تک ابا سے نہیں کہا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنے والدین کا احساس کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے اولمپئین ارشد ندیم کو 5 کروڑ کا انعامی چیک پیش کردیا

میزبان کے سوال پر ارشد ندیم نے کہا کہ جس طرح میں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اسی طرح میرے بچے بھی کسی بھی شعبے میں ملک کا نام روشن کریں۔

مزید پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا طلبا کیلئے 100 مفت لیپ ٹاپس کا اعلان

واضح رہے کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن مقابلوں میں 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں