اڈیالہ میں عمران خان کی پیغام رسانی گرفتار نیٹ ورک کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم نے قریبی اسٹاف کو اہم پوائنٹس پر تعینات کررکھا تھا، رپورٹ


ویب ڈیسک August 16, 2024
(فوٹو : فائل)

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پیغام رسانی میں مصروف غیر قانونی نیٹ ورک کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم نے قریبی اسٹاف کو اہم پوائنٹس پر تعینات کررکھا تھا، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اپنے اردلی ظہیر کو چوہدری پرویز الہی، شاہ محمود قریشی کے ساتھ تعینات کر رکھا تھا، دوسرے اردلی جمیل کو شاہ محمود قریشی کے ساتھ نائٹ شفٹ میں تعینات رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق وارڈر یاسر ریاض کو پی بی اکاؤنٹ، سجاد صدیق کو تلاشی انچارج، شبیر فراز کو سامان تلاشی اور وی آئی پی موومنٹ پر تعینات رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ وارڈر زعفران کو جیل کے باہر اسپیشل ملاقات پر تعینات رکھا گیا تھا، اسٹاف کے تمام ممبران کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں